اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا، 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ اور ایک غیر آپریشنل قرار دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، 49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں جبکہ 5 بین الاقوامی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔
ملکی پروازوں میں بھی بہتری آئی ہے، 28 اندرونِ ملک پروازیں اسلام آباد پہنچیں، ڈومیسٹک پروازوں میں 14 منسوخ اور 3 غیر آپریشنل رہیں۔
بھارتی ڈرون حملوں کے بعد ملکی فضائی آپریشن محدود، 450 پروازیں متاثر
مودی کا جنگی جنون، ائرانڈیا کو 50 ارب سے زائد کا خسارہ
بھارتی جارحیت: خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ کراچی، اسکردو، گلگت، کوئٹہ، لاہور اور پشاور سے پروازوں کی آمد ہوئی، اسلام آباد سے 25 اندرونِ ملک پروازیں روانہ، 9 منسوخ اور 4 غیرآپریشنل ہوئیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بیشتر پروازیں آپریشنل پابندیوں یا بیرونی عوامل کے باعث منسوخ ہوئیں تاہم فلائٹ آپریشن کی بحالی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے کل 45 حج پروازیں شیڈول کی گئیں، 39 پروازیں روانہ ہوئیں، 6 منسوخ ہوئیں اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
پی اے اے ترجمان کے مطابق کل 9,829 حجاج کو سہولیات فراہم کی گئیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن 16 پروازیں اور 4,774 حجاج کوسہولت دی گئی، سعودیہ ایئرلائن 9 پروازیں اور 2,744 حجاج کوسہولت دی گئی۔
نجی ائیرلائن ایئرسیال 6 پروازیں، 889 حجاج کوسہولت دی گئی، نجی ایئرلائن ایئر بلیو 6 پروازیں اور 858 حجاج کو سہولت دی گئی جبکہ نجی ائیرلائن سیرین ایئر 2 پروازیں اور 564 حجاج سہولت فراہم کی گی۔