چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں تقرریوں کا اعلان بذریعہ ایکس کیا۔ مائیک ہیسن 26 مئی سے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
ہیسن کی تقرری پی سی بی کو موصول درخواستوں کے جائزے کے بعد کی گئی ہے۔
عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کردیا۔اس سے قبل عاقب جاوید سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
ان تقرریوں کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر مزید بہتر بنانا اور کرکٹ ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے