پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نیا ملی ترانہ ’اے وطن‘ جاری کر دیا۔
یہ ترانہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں تینوں مسلح افواج، بری، بحری اور فضائیہ کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے۔ ’اے وطن‘ نہ صرف قوم کے دفاعی عزم کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ : قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا ملی نغمہ
ترانے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی یکجہتی، اور مسلح افواج کے عزم و ہمت کو اجاگر کیا گیا ہے، جو ہر پاکستانی کے دل میں جوش و ولولہ پیدا کرتا ہے۔