Aaj Logo

شائع 12 مئ 2025 04:47pm

عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنما شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کے مطابق کل تمام پارٹی رہنما اور وکلا ملاقات کے لیے کل جیل جائیں گے۔

Read Comments