بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کی افواج کو طاقتور تسلیم کرلیا۔
ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔
انٹرویو میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ’کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔‘
بلاول بھٹو کے بیان نے بھارتی سیاسی جماعت میں پھوٹ ڈال دی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی تعریف کرتا ہوں۔
بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، جرمن میڈیا نے جھوٹی ویڈیوز اور گمراہ کن دعووں کا پردہ چاک کر دیا
ششی تھرور کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے بچھڑے خاندانوں کو ملانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، ذاتی طور پر لوگوں سے لوگوں کے رابطے کے حق میں ہوں، ویزے جاری ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔