Aaj Logo

شائع 11 مئ 2025 07:13pm

لیاقت پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

پنجاب کے شہر لیاقت پور کے علاقے تھانہ شیدانی کی حدود میں سفاکیت کی انتہا کر دی گئی، جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس مقابلے میں مرکزی ملزم مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے تھانہ شیدانی میں خون کی ہولی کھیل دی گئی، امان اللہ نامی شخص کے گھر کو موت کے کنویں میں بدل دیا گیا۔

درندہ صفت عمیر نے اپنی دشمنی کی آگ بجھانے کے لیے امان اللہ کی بیوی، ضعیف والدہ اور دو معصوم بچوں کو تیز دھار آلے خنجر سے بے دردی سے قتل کر دیا۔

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا

واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

رشتہ طے کروانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو اغوا اور فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا

پولیس ترجمان کے مطابق جیسے ہی پولیس پارٹی شیدانی کے علاقے میں پہنچی، ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے آلہ قتل تیز دھار چاقو بھی برآمد کر لیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

Read Comments