Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 مئ 2025 03:49pm

پاکستان کا امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو سراہا گیا

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آمادگی اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔

بھارت کا مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے باوجود چند گھنٹوں میں انکار

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ بندی میں دوست ریاستوں کے ساتھ مل کر امریکہ کے تعمیری کردار کی تحسین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

بھارت-پاکستان تصادم: جنگ بندی سے قبل پیش آنے والے واقعات

ترجمان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازع ہے جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر براہ راست اثرانداز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ کی قیادت اور فعال کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کا شکریہ بھجی ادا کیا۔

Read Comments