Aaj Logo

شائع 11 مئ 2025 02:52am

پاک بھارت سیز فائر: آج 3 پروازیں 700 حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہونگی

پاک بھارت سیز فائر کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے بعد آج پہلی تین حج پروازیں 700 سے زائد حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہوں گی۔

لاہور سے نجی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کے لیے دو بجے کے قریب روانہ ہوگی، لاہور سے مدینہ کے لئے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی 72 49 مدینہ کے لئے اڑھائی بجے روانہ ہوگی۔

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور سے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی حج پرواز 7251 مدینہ کے لئے صبح چار بجے کے بعد متوقع طور پر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ کی جائے گی۔

24 گھنٹے کے دوران آپریٹ کی جانے والی یہ تین حج پروازیں صبح تک لاہور سے مدینہ روانہ کی جائیں گی۔

Read Comments