Aaj Logo

شائع 09 مئ 2025 01:04pm

پاک فوج سے خوفزدہ دشمن بھارت نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن سے گھبرا کر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔

Read Comments