Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 مئ 2025 06:09am

کراچی: کورنگی میں ٹرالر تلے کچلے جانے سے راہگیر خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریلر نے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا۔ حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہوگیا۔

کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ہوئے ٹرالر نے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا، حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

Read Comments