Aaj Logo

شائع 08 مئ 2025 03:00pm

واہگہ بارڈر سے متعلق سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار

واہگہ بارڈر اور ملحقہ علاقوں سے متعلق سکیورٹی الرٹ پر مبنی ایک ایڈوائزری کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر یا آس پاس کے علاقوں میں کسی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایڈوائزری جعلی ہے، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں۔‘ مزید کہا گیا کہ شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی۔

لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس

مبینہ جعلی ایڈوائزری، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ کے دستخط دکھائے گئے، اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر کے قریب ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق مسلح افواج نے برکی، بیدیاں اور بی آر بی کینال کے راستوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت کی گئی ہے۔

جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی کے مکین اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈز، ضروری ادویات اور طبی سامان رکھ کر فوری طور پر علاقہ خالی کریں۔

پاک فوج نے 25 بھارتی ڈرون مار گرائے، ایک پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔

Read Comments