Aaj Logo

شائع 06 مئ 2025 08:32am

کراچی: مدرسے میں طلباء سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ طور پر کی گئی جس کے نتیجے میں ملزم خان محمد کو حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم خان محمد نہ صرف طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا بلکہ انہیں بلیک میل کر کے خاموش رہنے پر مجبور بھی کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خان محمد منصوبہ بندی کے تحت طلباء کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بناتا رہا۔

کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

پولیس کے مطابق ملزم کی غیر اخلاقی سرگرمیاں کئی دنوں سے جاری تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر متاثرہ طلباء کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

Read Comments