شہر قائد میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کو متاثر کر رہا ہے جو 10 مئی تک برقرار رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نزیر ضیغم کے مطابق مغربی ہواؤں کے تین اسپیل شہر پر اثر انداز ہوں گے، جن کے باعث مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ آئندہ چند روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بالخصوص تیز ہواؤں اور ممکنہ آندھی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔