Aaj Logo

شائع 05 مئ 2025 08:56am

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کی جائے گی

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس کا اڑتیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بھارت کی حالیہ جنگی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ یہ قرار داد پاکستان کی سیاسی قیادت کی مشترکہ سوچ کی عکاسی کرے گی، اور اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر بھارت کی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرنا ہے۔

پاکستان پرامن ملک ہے، جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فوج کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ

اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ کو اس اہم ترین قومی سلامتی کے مسئلے پر اظہار خیال کا موقع بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بار بار کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی، جنگی دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔

جدید رافیل طیاروں کے باوجود بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کیسے ناکام ہوئی

حکومت کی طرف سے ایک جامع قومی بیانیہ اور پالیسی وضع کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، جو نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گی۔

اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت کی حکمت عملی بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس حوالے سے سیاسی قیادت کے ان کیمرا اجلاس کا بھی ذکر ایجنڈے میں شامل ہے۔

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی: پاکستان کا سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلوانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اور آج کا اجلاس اس اتحاد کا عملی ثبوت ہوگا۔

Read Comments