Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 مئ 2025 06:53pm

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، پنجاب رینجرز کے جوانوں نے بھارت پر لرزہ طاری کردیا

لاہور واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا۔

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔

تقریب میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

تقریب کے دوران پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے جبکہ پنجاب رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

اس موقع پر مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہے، لاہور تمام علما پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے، علمائے کرام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، دین اسلام میں کسی بے گناہ کی جان لینے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیرتحقیقات کے پاکستان پر بھارت کی الزام تراشی درست نہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

مولانا طارق مسعود نے کہا کہ اسلام کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا، مودی خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مودی کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مہم جوئی کے خلاف ہم سب اختلافات بھلاکر متحد ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیں گے، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

Read Comments