کھجور، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی غذا کا ایک اہم حصہ رہی ہے، نہ صرف قدرتی مٹھاس سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ یہ فائبر، معدنیات اور توانائی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
تاہم، ہر کھجور ایک جیسی نہیں ہوتی۔ بعض اقسام وزن کم کرنے میں مددگار ہیں، جب کہ کچھ صحت مند طریقے سے وزن بڑھانے کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔
کیا آپ نے کبھی ’کینگرو کے گوشت کی بریانی‘ کھائی ہے؟ نئی ریسیپی وائرل
فائبر سے بھرپور، یہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔
ذرا کم میٹھی اور کیلوریز میں اعتدال پسند، یہ اسموتھیز یا سنیکس میں قدرتی مٹھاس کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔
اپنی توانائی کی سطح کیسے بلند رکھیں، دن بھر چاق و چوبند رہنے والی غذائیں کونسی ہیں؟
روزانہ 2-3 چھوٹی کھجوریں کھانے سے میٹھے کی طلب کم ہوتی ہے اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر اگر انہیں صبح یا ورزش سے قبل استعمال کیا جائے۔
”کھجوروں کا بادشاہ“ کہلانے والی یہ قسم نہایت میٹھی، نرم اور توانائی سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں تقریباً 66 کیلوریز فی دانہ ہوتی ہیں۔
سعودی عرب کی مشہور قسم، غذائی طور پر بھرپور اور طبی فوائد کے لیے جانی جاتی ہے۔
کیریمل جیسا ذائقہ رکھتی ہے، اور مکمل پکی ہونے پر انتہائی میٹھی و توانائی بخش بن جاتی ہے۔
دہی یا نٹ بٹر کے ساتھ کھجور کھانے سے پروٹین اور صحت مند چکنائی کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے، جو وزن بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
کھجوریں جتنی صحت بخش ہیں، ان کا زیادہ استعمال وزن اور شوگر کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ لینا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔