کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صنعتی ایریا میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلا کر ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں واقع ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کےمطابق عباسی نگر میں چار مسلح ڈاکو اسٹور کولوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے اس دوران ڈاکوؤں اور اسٹور ملازمین کےدرمیان مزاحمت سے ایک ملازم زخمی ہوا ایک ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے لوگوں کے تشدد کے بعد زندہ جلادیا جبکہ ڈکیت کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔
اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی
کراچی : کورنگی میں عوام نے تشدد کرکے 2 ڈاکوؤں کو مار ڈالا
ملیر کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، شہری کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا
پولیس کے مطابق شہریوں کی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بھائی محمد فیصل اور محمد فیضان زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ملزم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ہلاک ملزم کے فرارساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔