Aaj Logo

شائع 02 مئ 2025 12:58pm

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 60 روز سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی جان بوجھ کر فلسطینیوں کا گلا گھوٹنے کے لیے کی گئی۔

سوشل میڈیا پر غزہ شیف کے نام سے مشہور 10 سالہ ریند نے دنیا کی بےحسی پر سوال اٹھادیا۔

اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں 8 ارب سے زائد لوگ ہیں لیکن ان میں کوئی ایک بھی غزہ میں روٹی کا ایک ٹکڑا نہیں پہنچاسکتا۔ شدید بھوک کا شکار فلسطینی کچھوے کھانے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ کا بنیادی مقصد اسرائیلی یرغمالیوں کی محفوظ واپسی نہیں بلکہ دشمنوں پر فتح حاصل کرنا ہے۔

غزہ میں شہدا کی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی۔

Read Comments