Aaj Logo

شائع 02 مئ 2025 12:08pm

سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے ٹیکس وصولی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اپریل 2025 میں ٹیکس وصولی میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکس کلیکشن 4 ارب 49 کروڑ روپے اضافے سے 23 ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں ایس آر بی نے 18 ارب 83 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا تھا۔ ادارے نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی 2024 تا اپریل 2025) کے دوران مجموعی طور پر 2 کھرب 34 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 کھرب 85 ارب روپے تھا—یعنی 27 فیصد اضافہ۔

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں بازی لے گیا، 391 ارب انکم ٹیکس جمع

ایس آر بی حکام کے مطابق یہ کارکردگی موثر اصلاحات، ڈیجیٹل نظام، اور عملے کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ محصولات میں اس مسلسل اضافے سے صوبے کی مالی خودمختاری کو فروغ ملے گا اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی آئے گی۔

Read Comments