Aaj Logo

شائع 01 مئ 2025 11:05am

کراچی: شارع فیصل پر دو گاڑیوں میں تصادم، حج پر جانے والے 4 افراد زخمی

کراچی میں شارع فیصل نرسری پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی کار کھمبے سے ٹکرانے کے بعد دوسرے ٹریک پر آگئی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی۔ ایک کار میں صرف ڈرائیور سوار تھا جبکہ دوسری کار میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جو حج پرواز کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات: 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں گاڑیوں کو لفٹر کی مدد سے ہٹا کر سڑک کو صاف کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

Read Comments