کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ محسن مہداوی نے اپنی بے دخلی کو امریکا کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی امریکی جج کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا گیا کہ محسن مہداوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
امریکی امیگریشن حکام نے عدالتی حکم کے بعد محسن مہداوی کو رہا کردیا۔
کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنیوالا طالبعلم گرفتار
یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہداوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بےدخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
گرین کارڈ ہولڈر محسن مہداوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے۔
فلسطینی طالبعلم محسن مہداوی امیگریشن دفتر میں انٹرویو کے لیے آئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔