Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2025 06:26pm

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ماہ مئی 2025 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 38 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 145 روپے کمی کی گئی ہے۔

تین روپے کمی کے بعد ایل پی جی 248 روپے فی کلو کی بجائے 245 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 2931 کی بجائے 2893 روپے اور کمرشل سلنڈر 11276 روپے کی بجائے 11130 روپے میں فروخت ہو گا۔

Read Comments