Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2025 04:51pm

بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کا الزام لگایا، کبھی ثبوت پیش نہیں کیا، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو استعفا دے دینا چاہیے، سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں دہشتگردوں کا پہلگام پہنچنا مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، بھارت پلوامہ سمیت کسی بھی حملے کے شواہد پیش نہیں کرسکا۔ بھارتی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا، سب بھارت نے کیا ہے، کل ان کا مشقیں شروع کرنے کا ارادہ تھا لیکن شاہین اڑے تو ڈر کر بھاگ گئے،ہر پاکستانی ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا بین الاقوامی ادارے کی کرائم رپورٹ کے مطابق لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ حکومتی نہیں بلکہ ایک غیرجانبدار انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ ہے، جس میں جرائم کی شرح میں کمی کو تسلیم کیا گیا ہے۔“

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے نعرے تو لگے لیکن حقیقی اقدامات موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائے گا اور کچے کے علاقوں میں پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، لیکن بھارت آج تک ان واقعات کے کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ فوج کی سیکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انھوں نے نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دنیا کے سامنے بھارت کی تخریب کاری کے شواہد پیش کیے ہیں جبکہ ایک سابق بھارتی جنرل نے بھی تسلیم کیا کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت خود تھا۔

Read Comments