برف باری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6 ماہ تک بند رہنے والی جھیل سیف الملوک کو ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جھیل تک جانے والی سڑک کو حالیہ مرمت اور بحالی کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جس سے سیاح اب برف سے ڈھکی ’فروزن جھیل‘ کا دلکش نظارہ کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق جھیل روڈ مختلف مقامات پر حالیہ برف باری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی، تاہم ناران کھلنے کے فوری بعد جھیل سیف الملوک کی سڑک کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب سیاح جھیل کی سیر کے ساتھ ساتھ سرد موسم میں قدرتی مناظر کا لطف بھی اُٹھا سکیں گے۔
یہ اقدام سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔