Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2025 09:59am

لاہور : طلباء کے لیے خوشخبری، آج سے لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز

پبلک سیکٹر کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ کے حصول کا انتظار ختم ہو گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آج سے لیپ ٹاپس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے۔

لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں منعقد ہوگی، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب خود طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔ رانا سکندر حیات کے مطابق آج کی تقریب میں 21 ہزار طلباء کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے لیے تقاریب پنجاب کے تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپس پبلک سیکٹر کے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 میں اپلائی کیسے کریں؟

رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جو کہتی ہے کر کے دکھاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹے دلاسے نہیں دیتی بلکہ اپنے ہر وعدے کی تکمیل کرتی ہے اور موجودہ لیپ ٹاپ اسکیم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

طلباء اور والدین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Read Comments