Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2025 06:41pm

کراچی میں ٹریفک حادثات تھم نہ سکے ، تین مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آنے والے جان لیوا حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ گزشتہ رات شہر کے تین مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

بھینس کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان منیب اور شایان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں 4 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے

دوسرا حادثہ بلدیہ کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ اس واقعے میں بھی ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تیسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

چوتھا واقعہ ملیر ہالٹ میں پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات: 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات میں مقدمات درج کر کے ڈرائیوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ شہری حلقوں نے ہیوی ٹریفک پر کنٹرول نہ ہونے اور ڈرائیوروں کی لاپروائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments