Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2025 05:28pm

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟

ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01 روپے اضافہ متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ ممکنہ طور پر عوام پر نہیں ڈالا جائے گا۔

Read Comments