Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2025 01:36pm

کراچی : بچوں کےعلاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی علاج کے بغیر واپس آگئی

دو بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی واپس کراچی پہنچ گئی۔ بچوں کے والد شاہد علی نے وڈیو بیان میں بتایا کہ بھارتی ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شاہد علی نے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے ان میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا اور اس صورتحال میں وہ علاج نہیں کرا سکے۔ بچوں کا علاج پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بچوں کا علاج کسی اور ملک میں کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

معذور نوجوان آیان بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گیا

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کی صحت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Read Comments