Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2025 11:16am

نشے میں دھت شخص نے معمولی بحث پر باراتیوں کو ٹرک سے روند دیا

اتر پردیش ضلع کے ہمیدور گاؤں میں شادی کی تقریب اس وقت المناک واقعے میں تبدیل ہو گئی جب ایک نشے میں دھت شخص نے باراتیوں پر ٹیمپو ٹریولر چڑھا دیا۔ واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا جب راجناتھ یادو نامی شخص کی بیٹی کی شادی کی رسومات جاری تھیں۔ باراتی پنڈال میں بیٹھے خوشیوں میں مصروف تھے کہ اچانک ٹیمپو ٹریولر نے پنڈال کو روند ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور دھرمندر یادو، جو اسی گاؤں کا رہائشی ہے اور دولہا کے رشتہ داروں سے جان پہچان رکھتا ہے، شدید نشے کی حالت میں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی باراتیوں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر گاڑی چڑھا دی۔

شادیوں کے حوالے سے نیا بھارتی قانون نافذ، کن رشتہ داروں سے شادی نہیں کی جاسکے گی؟

ٹیمپو ٹریولر کی زد میں آ کر دلہن اور دولہا دونوں جانب سے مہمان زخمی ہوئے، جن میں دو دولہے کے اور تین دلہن کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ واقعے کے بعد دھرمندر نے قریبی دیوار سے بھی گاڑی ٹکرا دی جس سے مزید نقصان ہوا۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے مگھلسرائے تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرمندر یادو کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 173 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں افسوس اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Comments