Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2025 12:13am

پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دیں گے، رانا ثنا اللہ

مشیر وزیراعظم رانا ثنا کہتے ہیں بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے، ہماری مسلح افواج اس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس حوالے سے مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور بھارت کی کوئی بھی ایسی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پانی روکنے کے لیے ڈیم بنائے گا، لیکن پاکستان ایسا کوئی ڈیم بننے ہی نہیں دے گا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کو ناکام بنانا پاکستان کی ترجیح ہے اور ہم اس معاملے میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Read Comments