Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2025 05:47pm

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

Read Comments