Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2025 12:15pm

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سےافسران کی واپسی

دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کی وطن واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے افسران کی واپسی 28 اپریل سے شروع ہو چکی ہے اور یہ عمل 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی عسکری افسران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں پاکستان نے افسران کو مرحلہ وار وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی واپسی کا عمل بھی 30 اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کا بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب، دفاعی اتاشیوں کی ملک بدری متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی واپسی واہگہ کے راستے متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پاک بھارت سفارتی کشیدگی، شہریوں کو وطن واپسی کی ہدایت

مزید تفصیلات کے مطابق دہلی میں تعینات پاکستانی افسران کی واپسی ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ہو رہی ہے اور اس عمل کی نگرانی اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔

Read Comments