Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 12:18pm

موٹروے پر کرتب بازی دکھانی یوٹیوب ڈکی بھائی کو مہنگی پڑ گئی

موٹروے پولیس نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا اور راولپنڈی میں دو مختلف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی نے موٹروے پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی، اور ایک ویڈیو میں وہ سٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے بھی دکھائی دیے۔

ڈکی بھائی کی خطرناک ویڈیو، لوگ ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتظار کرنے لگے

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف خود ڈرائیور بلکہ دوسرے مسافروں کی جان و مال کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔

موٹروے پولیس نے تھانہ لکسیاں میں ڈکی بھائی کے خلاف دفعہ 279 (لاپرواہی سے گاڑی چلانا) کے تحت مقدمہ درج کرایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کا بلا امتیاز نفاذ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سوشل میڈیا پر خطرناک ڈرائیونگ کی تشہیر حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی لاہور سے گرفتار

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ اس طرح کی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments