Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2025 09:14am

لاہور: دریائے راوی میں افسوسناک حادثہ، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور میں دریائے راوی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین کمسن بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین کے مطابق بچے کھیلتے کھیلتے دریا کے گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام بچے قریبی آبادی کے رہائشی تھے اور دریائے راوی کے کنارے کھیل رہے تھے۔

قمبر شہداد کوٹ، نصیر آباد میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا۔ بعد ازاں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ جاں بحق بچوں کے اہل خانہ اور علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پنجاب میں دریا اور نہر میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق ہو گئے

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرم موسم میں دریاؤں یا نہروں کے قریب بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Read Comments