Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2025 02:51pm

26 سے 30 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی،ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک کے بیشتر اضلاع میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، سب سے زیادہ گرمی موئن جو دڑو ، لاڑکانہ ، شکارپور اور ٹنڈوالہ یار میں ریکارڈ کی جارہی ہے، پارہ اکتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

سکھر میں درجہ حرارت چالیس ،تربت میں انتالیس اور سبی میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد شیخوپورہ اور فیصل آباد میں پارہ سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سرگودھا میں چھتیس،لاہور اور ملتان میں پینتیس ،کراچی میں تینتیس، پشاورمیں بتیس اور اسلام آباد میں تیس ڈگری ریکارڈ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 30 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا، جس میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 27 اپریل سے پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 مئی کے دوران گرمی کی نئی لہر کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ کو کولنگ شیلٹرز، ہائیڈریشن پوائنٹس، اور پانی کی دستیابی کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مزید برآں، عوامی آگاہی کے لیے سپیکرز، بینرز، اور مساجد میں اعلانات کی مہم چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

Read Comments