Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2025 11:14am

کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرمنل باپ ، بیٹی کو گرفتار کر لیا

نیو کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ اور بیٹی کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی شناخت بلال اور شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 14 اپریل کو نیو کراچی میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں یہی ملزمان ملوث تھے۔ مزید تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بلال اپنی بیٹی شمائلہ اور سالے کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا۔

کراچی گلشن حدید؛ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کی ہلاکت، 5 گھنٹے بعد لواحقین سے مذاکرات کامیاب

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی بیٹی کو ساتھی کے طور پر ساتھ لے کر وارداتیں کرتا تھا تاکہ شک نہ ہو۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔

کراچی میں رات بھر ڈاکو راج، کہیں ڈاکو مارے گئے تو کہیں شہری زخمی ہوئے

شہری حلقوں کی جانب سے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا گیا ہے، تاہم اسٹریٹ کرائم میں خواتین اور بچوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Read Comments