Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2025 10:27am

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ

ڈی آئی خان میں تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مستونگ: پولیو ٹیم پر حملہ، سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد پولیو مہم کو سبوتاژ کرنا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Comments