Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2025 06:42pm

کراچی گلشن حدید میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم سے کمسن بچہ جاں بحق

کراچی کےعلاقے گلشن حدید میں واٹر ٹینکر کی پک اپ کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور 6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں ٹینکرز کے حادثات تھم نہیں سکے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم سے کے نتیجے میں کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں سوزوکی میں سوار چھ خواتین سمیت سات افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے سوزوکی پک اپ اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read Comments