Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2025 05:59pm

دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کے لیے بری خبر آگئی

دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کے لیے بری خبر آگئی، وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزار ت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم کے مطابق، وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو، 60 سال کی عمر کے بعد، اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پینشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے، کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کے لیے بری خبرریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک سہولت ملے گیوزارت خزانہ نے پے اینڈ پینش اسکیم میں ترامیم سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیاپے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے گئےریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی سہولت ملے گیپینشنر کوپینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک سہولت حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا

Read Comments