Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2025 12:49pm

آئی پی ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا

آئی پی ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم راجستھان رائلز کو حریف ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس سے 2 رنز سے شکست کے بعد فکسنگ کے الزامات نے گھر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ جے دیپ بہاری نے راجستھان رائلز پر فکسنگ کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا کہ ان کی کمیٹی کا آئی پی ایل کے دوران ٹیم کے اقدامات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

جے دیپ بہاری نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا، ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ میچ کیسے ہار سکتے ہیں۔

آئی پی ایل: میچ میں شکست پر بھارتی کھلاڑی کی بہن تنقید کی زد میں

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ترجمان نے میچ فکسنگ سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اور تحقیقات کرانے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

صرف 14 سال کی عمر میں چھکا لگا کر تاریخ بدل دی-نئے بھارتی کرکٹر کے چرچے

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

Read Comments