Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2025 04:01pm

پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل

پاکستان سپر لیگ 10 کا آج کراچی میں پانچواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا، جہاں ہوم گراؤنڈ کی ٹیم کراچی کنگز کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا۔

کراچی کنگز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی نے تین میچز میں سے ایک فتح اپنے نام کی ہے۔ دونوں ٹیمیں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

میچ کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے اور نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ کا جوش دیکھنے کو ملے گا۔

میچ کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Read Comments