Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2025 01:13pm

ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں کو فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار میں اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق ملک میں پانی کی قلت 18 اپریل سے 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد رہ گئی ہے۔

ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب کو اس وقت 64 ہزار 800 کیوسک، سندھ کو 45 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 500 کیوسک جبکہ خیبرپختونخوا کو 1900 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

پانی کی دستیابی میں بہتری زرعی پیداوار اور فصلوں کی بروقت آبیاری کے لیے خوش آئند ہے، یہ اقدام کسانوں کو درپیش مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا۔

Read Comments