Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2025 10:16am

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے، جس کے باعث تیسرے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، ہڑتال کے سبب اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔

لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں، جن میں سروسز اسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)، جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور چلڈرن اسپتال شامل ہیں، میں معمول کی طبی سہولیات معطل ہیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ

او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریض، خصوصاً بزرگ، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی وارڈز میں محدود پیمانے پر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کا مطلب عام عوام کو مہنگے علاج کی طرف دھکیلنا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر عوامی مفاد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کل سے او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان

ابھی تک حکومت کی جانب سے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کی کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

Read Comments