Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2025 11:28pm

جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا،آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ سوہاوہ کے علاقہ کھریوٹ میں پیش آیا۔

بدقسمت نوجوان توصیف موقعے پر جان کی بازی ہار گیا، نوجوان درخت کے نیچے کھڑا تھا کے بجلی نے لپیٹ میں لے لیا۔

بدقسمت نوجوان جماعت نہم کا طالب علم تھا، نوجوان اتوار کی چھٹی گزارنے آبائی گھر گیا ہوا تھا۔

Read Comments