Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2025 09:37pm

سرکاری ڈرائیورکے ٹک ٹاکر بیٹے پر پیکا ایکٹ کا پرچہ کٹ گیا

سرکاری ڈرائیورکے ٹک ٹاکر بیٹے پر پیکا ایکٹ کا پرچہ کٹ گیا قصور میں نوجوان نے سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بنائی تھی، وزیراعلیٰ سے سرکاری گاڑی انعام میں ملنے کا جھوٹ بولام ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کےمطابق محکمہ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی میں تعینات ڈرائیور طفیل کے بیٹے حرمین شریف نے اپنے دوست ٹک ٹاکر خضر کیساتھ سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا اورٹک ٹاکر خضر نے ویڈیو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور سرکاری گاڑی انعام ملنے کا من گھڑت اسکرپٹ بنایا۔

دونوں ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Read Comments