Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2025 11:32am

موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننا مہنگا پڑ گیا، بس ڈرائیور گرفتار

موٹروے پر دوران ڈرائیونگ نوٹ گننے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور بس چلاتے ہوئے نوٹ گن رہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور خالد جاوید کیخلاف تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کی جس کے بعد اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی شہریوں کے لیے نہایت خطرناک اور قیمتی جانوں کے ضاع کا سبب بن سکتا تھا۔

Read Comments