Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2025 12:22am

کراچی: لیاقت آباد میں ندی سے بچی کی لاش ملی

کراچ کے علاقے لیاقت آباد میں ندی سے 13 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں ندی سے بچی کی لاش ملی بظاہر بچی کی 12 سے 13 سال ہے ، لاش کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

**کراچی میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 12سالہ بچی کی بوری بند لاش کی شناخت ہوگئی، زیادتی کا نشانہ بنانے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس**

کراچی: ڈیفنس میں کار سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل، ہوش میں آنے پر بہنوئی نے بیان دے دیا

پولیس کے مطابق لاش کے متعلق علاقے کے اطراف سے معلومات کی جارہی ہیں، متفی لڑکی کے جسم بظاہر کوئی نشان نہیں ہے، شبہ ہے ندی میں ڈوبنے سے لڑکی کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ لاش ندی میں بہتی ہوئی اس مقام تک پہنچی ہے، اطراف کے مکین لاش کو نہیں پہنچاتے نہ کسی گمشدگی کی اطلاع بھی تھانے میں درج کرائی ہے۔

بعدازاں، لیاقت آباد ندی سے ملنےوالی بچی کی لاش کی شناخت ہو گئی، پولیس کے مطابق بچی کو سویرا ولد ندیم کے نام سے شناخت کیا گیا، بچی گزشتہ روز سپر ہائی وے سکندر گوٹھ سے لاپتہ ہوئی تھی، لواحقین عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔

پولیس نے مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments