Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 07:43pm

جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے دو پولیس اہلکار قتل

لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پولیس اہلکار کرامت اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ بکا خیل کی حدود میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار کرامت خان ملازمت سے 120 دن کی چھٹی پر تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

Read Comments