Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2025 10:39pm

پشاور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس کو مار ڈالا

پشاور کے علاقے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چارخانہ روڈ پر گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں چارخانہ روڈ پر گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا ، ملزم واجد واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کے سسر حاجی شہزادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Read Comments