Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2025 03:47pm

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو شتر مرغ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو شتر مرغ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاسٹ ٹیکساس میں سفاری ٹرپ کے دوران شتر مرغ نے بورس جانسن کو ہاتھ پر کاٹا، ان کی اہلیہ نے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شیئر نہ کرنا بہت مضحکہ خیز ہے۔“

برطانوی بادشاہ کی گاجر کی بانسری پر دھن نے سب کو حیران کردیا

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے 4 سالہ بیٹے ولفریڈ کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی نظر شتر مرغ پر پڑی جس کے بعد انہوں نے کار کی رفتار ہلکی کرلی، بعد ازاں شتر مرغ ان کی گاڑی کے قریب آکر اچانک ان کے ہاتھ پر کاٹ لیتا ہے جس سے وہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن ان دنوں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکہ میں موجود ہیں۔

Read Comments